جامعہ کراچی امتحانی مراکز تبدیل کرنیوالے طلبا کے نتائج روک دیے گئے

طلبا پر بھاری جرمانہ عائد، جرمانہ نہ دینے کی صورت میں مارک شیٹ جاری نہ کرنیکا فیصلہ


Staff Reporter July 31, 2012
طلبا پر بھاری جرمانہ عائد، جرمانہ نہ دینے کی صورت میں مارک شیٹ جاری نہ کرنیکا فیصلہ، جرمانے ادا نہ کرنیوالے نتائج کے حصول سے محروم فوٹو ایکسپریس

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ڈگری کلاسز کے امتحانات میں امتحانی مراکز تبدیل کرنے والے سیکڑوں طلبا کے نتائج روکتے ہوئے ان پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کردیا ہے اور نتائج کے اجرا کو جرمانے کی رقم سے مشروط کرتے ہوئے جرمانہ نہ دینے کی صورت میں مارک شیٹ جاری نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے

جس کے سبب ڈگری کلاسز کاامتحان میں امتحانی مراکز تبدیل کرنے والے سیکڑوں طلبا میں شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہو گیا ہے اور سیکڑوں غریب طلبا امتحان دینے کے باوجود اپنے نتائج کے حصول سے صرف اس لیے محروم ہیں کہ وہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانے کی رقم ادا نہیں کرسکتے ہیں

جبکہ اس کے برعکس امتحانی مرکز تبدیل کرنے کے بعد طلبا کو پرچے حل کرنے کی اجازت دینے والے سینٹرسپرنٹنڈنٹس کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے بجائے انھیں ایک بارپھر ایم اے کے امتحانی مراکز میں بھی سینٹر سپرنٹنڈنٹس مقررکردیا گیا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں