سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہ ہوسکے

رینجرز نے اختیارات میں توسیع نہ ملنے پر کارروائیاں محدود کردی ہیں


ویب ڈیسک April 17, 2017
رینجرز نے اختیارات میں توسیع نہ ملنے پر کارروائیاں محدود کردی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

سندھ میں رینجرز کے اختیارات ختم ہوئے3 روز ہوگئے مگر وزیراعلیٰ سندھ نے اب تک سمری پر دستخط نہیں کیے جب کہ رینجرز نے بھی اختیارات میں توسیع نہ ملنے پر کارروائیاں محدود کردی ہیں۔

رینجرز کے اختیارات کی مدت جمعے کی رات 12 بجے ختم ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ کو سمری بھیجی تاہم وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اب تک سمری پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے اختیارات میں توسیع نہ ملنے پر جہاں کارروائیاں محدود کردی ہیں وہیں کراچی میں قائم رینجرز کی بیشترچوکیاں بھی خالی کردی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لئے ہر 3 ماہ بعد اختیارات میں توسیع کی جاتی ہے لیکن سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان تنازع کی وجہ سے ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ معاملہ لٹک گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |