ملک کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا رضا ہارون

ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام اوران کے محافظوں کو یاسین آباد میں شہدا ئےقبرستان میں سپردخاک کردیا گیا


ویب ڈیسک January 18, 2013
جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام اور ان کے محافظوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی، فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔

جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ منظر امام کے قتل کے سفاک واقعے کے باوجود پر ہم امن سوگ منارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ ہمیں پر امن رہنے کا درس دیا،ہم اپنے امن و اتحاد سے دہشت گردوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے اس بزدلانہ فعل سے ڈرنے والے نہیں۔

رضا ہارون نے کہا کہ الطاف حسین کے کارکن نڈر اور بے باک ہیں، ہم اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن باطل پرست قوتوں کے سامنے نہیں جھک سکتے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے، اگر ملک کو دہشت گردوں سے بچانا ہے تو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحدہ ہونا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں