ٹینس کی دنیا میں کم عمراسٹارکی انٹریپہلا ڈبلیوٹی اے ٹائٹل اپنےنام کرلیا

واندروسوا نے ایونٹ میں تمام 8 میچز میں فتح حاصل کی


Sports Desk April 17, 2017
واندروسوا نے ایونٹ میں تمام 8 میچز میں فتح حاصل کی ۔ فوٹو : اے پی

PESHAWAR: جمہوریہ چیک کی 17 سالہ مارکیتا واندروسووا نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے روشن مستقبل کی نوید سنا دی۔

ڈبلیو ٹی اے بیل بینی لیڈیز اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 233 واندروسوا نے اپنے اسمارٹ گیم سے عالمی نمبر 99 اسٹونیا کی انیت کونٹاویٹ کو 4-6 اور 6-7 سے ہرایا۔



بائیں ہاتھ کی پلیئر واندروسوا نے اپنے دوسرے ہی ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ میں کامیابی سمیٹتے ہوئے دو سال میں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی کم عمر ترین پلیئر بن گئی ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں تمام 8 میچز میں فتح حاصل کی، ان کے خلاف کوئی بھی پلیئر سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔