طاہر القادری سمیت کسی مخصوص جماعت کی حمایت نہیں کرتےامریکی سفیر

پاکستان اوربھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائربندی حوصلہ افزا ہے، امریکی سفیر


ویب ڈیسک January 18, 2013
پاکستان اوربھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائربندی حوصلہ افزا ہے، امریکی سفیر فوٹو: فائل

امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ طاہرالقادری سمیت کسی مخصوص جماعت یا شخصیت کی حمایت نہیں کرتے۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے اورچاہتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات بروقت اورمنصفانہ ہوں، انہوں نے کہا پاکستان اوربھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائربندی حوصلہ افزا ہے دونوں ممالک کو خطے میں امن کے لئے مل کرکام کرنا ہوگا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان میں طاہرالقادری سمیت کسی مخصوص جماعت یا کسی شخصیت کی حمایت نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں