درخشاں اور کھارادر ملزمان26لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

ملزمان ڈیفنس میں شہری سے 14 لاکھ اور کھارادر میں اسپتال سے 12 لاکھ روپے لے اڑے


Staff Reporter July 31, 2012
ملزمان ڈیفنس میں شہری سے 14 لاکھ اور کھارادر میں اسپتال سے 12 لاکھ روپے لے اڑے , فوٹو فائل

درخشاں اور کھارادر کے علاقوں سے مسلح ملزمان 26 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر لے گئے، درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز5صبا کمرشل پر واقع نجی بینک سے شعیب نامی شخص 14 لاکھ33ہزار روپے نکلوا کر اپنی کار کی جانب جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اس سے اسلحے کے زور پر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے،

واقعے کی اطلاع بینک منیجر افتخار نے پولیس کو دی، پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی شعیب مقدمے کے اندراج کے لیے تاحال تھانے نہیں آیا ، کھارادر تھانے کی حدود میں واقع اسپتال کی ساتویں منزل پر واقع اکائونٹس ڈپارٹمنٹ سے 4ملزمان 12لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، ایس ایچ او کھارادر آغا اسد اﷲ نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق4ملزمان تھے جو اکاؤنٹس سے رقم لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے،انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ واردات میں اسپتال کا ہی کوئی شخص ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں