منظرامام کو شہید کرکے ایم کیوایم کو لانگ مارچ سے الگ ہونے کی سزا دی گئیرحمان ملک

اس اندوہناک سانحے پرجس صبرکا مظاہرہ ایم کیو ایم نے کیا وہ قابل تحسین ہے، رحمن ملک


ویب ڈیسک January 18, 2013
اس اندوہناک سانحے پرجس صبرکا مظاہرہ ایم کیو ایم نے کیا وہ قابل تحسین ہے، رحمن ملک فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کل رکن سندھ اسمبلی منظرامام کو شہید کرکے ایم کیوایم کو لانگ مارچ سے الگ ہونے کی سزا دی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان کے ایک گروپ نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کو شہید کیا، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اورایم کیوایم کے لئے کل ایک مشکل وقت تھا لیکن انہوں نے اس اندوہناک سانحے پرجس صبرکا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں سب سے بڑی قربانی ایم کیوایم نے دی اورشاید کل منظرامام کو شہید کرکے ایم کیوایم کو اس لانگ مارچ سے الگ ہونے کی سزا دی گئی۔

رحمان ملک نے کہا کہ قوم جمہوریت کے خلاف ہرسازش کے خلاف کھڑی ہے،لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ دینے کا وعدہ پورا کر دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت سے تعاون کرنے پروہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے شکرگزارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |