والدہ کی وفات کا صدمہ بھلانے میں کئی برس لگے شہزادہ ہیری

والدہ کی وفات کے صدمے کو بھلانے کے لیے نفسیاتی معالجین سے بھی مدد لی تھی، برطانوی شہزادہ


APP April 17, 2017
والدہ کی وفات کے صدمے کو بھلانے کے لیے نفسیاتی معالجین سے بھی مدد لی تھی، برطانوی شہزادہ، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: برطانوی شہزادہ ہیری کا کہنا ہےکہ انہیں اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کی موت کے صدمے کو بھلانے کے لیے کئی برس لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے کہا کہ 1997 میں جب ان كی والدہ شہزادی ڈیانا كا انتقال ہوا تو وہ اس وقت صرف 12 سال كے تھے اورانہیں اس صدمے كو بھلانے اور اپنے جذبات پر قابو پانے پر كئی سال لگ گئے جب کہ انہوں نے اس كے لیے نفسیاتی معالجین كی مدد بھی لی تھی۔ شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ 20 سال كی عمر تك نہیں جانتے تھے كہ ان كے ساتھ كیا ہوا ہے اور وہ 2 سال شدید صدمے كی حالت میں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔