کراچی کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتاراسلحہ برآمد پولیس

گرفتار دہشت گرد کئی افراد کے قتل اوربھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں ، سی آئی ڈی پولیس

کالعدم تحریک طالبان کے گرفتاردہشت گردکئی افراد کے قتل اوربھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں، سی آئی ڈی پولیس، فوٹو:اے ایف پی/فائل

سی آئی ڈی پولیس نے کورنگی سے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


سی آئی ڈی پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن کے نام عدنان اور نقیب اللہ ہیں، گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف ، پستول اور 4 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد کئی افراد کے قتل اوربھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں ۔
Load Next Story