لیفٹیننٹ کرنل ر حبیب کے اغوا سے متعلق مزید بھارتی کردار سامنے آگئے

سعد حبیب کو نیپال ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے والے بھارتی شہری تھے


ویب ڈیسک April 17, 2017
سعد حبیب کو نیپال ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے والے بھارتی شہری تھے، فوٹو؛ فائل

نیپال سے لاپتا ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سعد حبیب کے اغوا سے متعلق مزید بھارتی کردار سامنے آگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو حاصل تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سعد حبیب کا ٹکٹ اور ان کی ہوٹل میں بکنگ بھارتی افراد نے کرائی جب کہ انہیں نیپال کے ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے والا بھی بھارتی شخص تھا جس کا نام ڈولی رینچل بتایا جاریا ہے، ڈولی نے سعد حبیب کو لمبینی ایئرپورٹ پر ریسیو کیا جب کہ ڈولی خود نیپال میں مقیم نہیں تھا وہ اس مقصد کے لیے 4 اپریل کو لمبینی پہنچا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب نیپال میں لاپتہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعد حبیب کا ٹکٹ سفل چوہدری نامی بھارتی شخص نے کھٹمنڈو کے پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز سے خریدا جب کہ ان کی ہوٹل میں بکنگ صابو راجور نامی خاتون نے کرائی۔ ذرائع کے مطابق سعد حبیب کی بکنگ حیات ریجنسی نامی ہوٹل میں کرائی گئی اور یہ کام انجام دینے والی خاتون صابو راجور کھٹمنڈو کی کمپنی میں مارکیٹنگ مینیجر کے روپ میں کام کرتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ریٹائرڈ کرنل کی گمشدگی، دشمن ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا شبہ

دوسری جانب نیپال پولیس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ لاپتا سابق لیفٹیننٹ كرنل حبیب كے معاملے كی پولیس تفتیش كررہی ہے تاہم ابھی تك كوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جو اطلاعات گمشدگی كے پہلے دن ملی تھیں اسی كی بنیاد پر تفتیش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ كے باہر جس فوٹیج كا ذكر ہورہا تھا اس كے بارے میں بھی پولیس اب واضح طور پر كچھ نہیں بتا رہی ہے تاہم پاكستانی سفارتخانہ تفتیش میں مدد كررہا ہے۔

واضح رہےکہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سعد حبیب رواں ماہ ہی نیپال سے لاپتا ہوئے ہیں جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی جانب سے اغوا کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔