واٹس ایپ کا مزید نئے فیچرزمتعارف کرنے کا اعلان

نئے فیچر کے ذریعے صارفین کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے

نئے فیچر کے ذریعے صارفین کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے، فوٹو؛ فائل

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے جلد 2 نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے جن کے ذریعے صارفین کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے جب کہ پہلی بار لائیو لوکیشن کا فیچر بھی شامل کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ اپنے ونڈوز فون صارفین کے لیے 2 نئے اور دلچسپ فیچر متعارف کرارہا ہے جن کے لیے کوئی مقررہ وقت تو نہیں دیا گیا البتہ صارفین نئے فیچر کے ذریعے آسانی سے کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے اور اگر وہ نئے نمبر کو موبائل میں موجود تمام لوگوں سے شیئر نہ کرنا چاہیں تو اس کے لیے نئے فیچر میں 3 آپشن رکھے گئے ہیں جن کے تحت وہ اپنا نیا نمبر لوگوں سے پوشیدہ رکھ کر پرانے نمبر سے ہی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا آن لائن منی ٹرانسفر فیچر متعارف کرانے پر غور


پہلے آپشن کے ذریعے نیا نمبر موبائل میں موجود تمام لوگوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے اور دوسرے آپشن کے ذریعے نمبر مخصوص لوگوں یا گروپس کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے جب کہ تیسرے آپشن میں نیا نمبر کسی کے ساتھ شیئر کیے بغیر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس سے آپ کے واٹس ایپ نمبرز یا گروپس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی۔ تاہم آپ کے منتخب کیے گئے آپشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ان لوگوں کے پاس آپ کے نمبر کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھیج دیا جائے گا۔ نمبر تبدیل کرنے سے قبل آپ کو اپنے واٹس ایپ میں ''نمبر تبدیل'' کرنے کا فیچر آن کرنا ہوگا۔



رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے واٹس ایپ میں شامل ہوتے ہی صارفین کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے جیسا کہ اکثر لوگ اپنا نمبر تبدیل کرنے کی صورت میں پچھلا ریکارڈ کھو دیتے ہیں اور نمبر کے تبدیل ہوتے ہی تمام لوگ اس نئے نمبر سے آگاہ ہوجاتے ہیں تاہم اس فیچر کے بعد ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور گوگل کی جانب سے متعارف کرایا گیا لائیو لوکیشن کا فیچر اب واٹس ایپ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے آن لائن منی ٹرانفسر کا فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
Load Next Story