گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی فتح کا سفر جاری

برطانیہ کے اولمپک ونر اینڈی مرے نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتگالی کھلاڑی جوا سوسو کو ہرا دیا۔


ویب ڈیسک January 18, 2013
عالمی نمبردو سوئس اسٹار روجر فیڈررنے دوسرے راؤنڈ میں روس کے نکولے کو ہرا کر تیسرے راؤند میں جگہ بنا لی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں اسٹار کھلاڑیوں کی فتح کا سفر جاری ہے،عالمی نمبردو سوئس اسٹار روجر فیڈررنے دوسرے راؤنڈ میں روس کے نکولے کو ہرا کر تیسرے راؤند میں جگہ بنا لی ہے۔

برنارڈ ٹامک نے شدید گرمی میں میچ دیکھنے آنے والے آسٹریلینز کو مایوس نہ کیا اورجرمنی کے ڈینیل برانڈ کو بمشکل شکست دیکر تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹا لیا جہاں ان کا سامنا فیڈرر سے ہوگا۔

برطانیہ کے اولمپک ونر اینڈی مرے نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتگا لی کھلاڑی جوا سوسو کو ہرا دیا۔

میلبرن پارک میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ میں خواتین کے ایکشن بھی کم نہیں مگر یہاں ایک بڑا نام بڑا کام نہ دکھا سکا، عالمی نمبر 8 پیٹرا کوویٹوا برطانوی کھلاڑی لارارابسن کے ہاتھوں شکست کھا کر دوسرے راؤنڈ تک کی مہمان ثابت ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں