ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن نے وزیراعظم وزراکوانتخابی حلقوں کا دورہ کرنے سے روک دیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک January 18, 2013
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کے احکامات جاری کردیئے

الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار انتخابات میں کسی بھی قسم کے فوائد حاصل کرنے کی غرض سے ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرنے سے گریز کرے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے وزیر اعظم، وفاقی وزرا اور مشیروں کو انتخابی حلقوں کا دورہ کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ کے 6 اور پنجاب کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات 18 جنوری کو منعقد ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |