انتہائی ایمرجنسی آپریشن میں سپورٹ کریں گے ترجمان رینجرز سندھ

سندھ حکومت کے ضابطہ کار کے تحت رینجرز آزادانہ حیثیت میں کسی آپریشن کو بروئے کار نہیں لاسکتی، ترجمان


ویب ڈیسک April 17, 2017
سندھ حکومت کے ضابطہ کار کے تحت رینجرز آزادانہ حیثیت میں کسی آپریشن کو بروئے کار نہیں لاسکتی، ترجمان، فوٹو؛ فائل

KARACHI: ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ سندھ میں رینجرز کے پاس آپریشن، تلاشی اورگرفتاری کے اختیارات 15 اپریل سے ختم ہوچکے ہیں تاہم انتہائی ایمرجنسی آپریشن یا ضرورت کے تحت بیک اپ سپورٹ دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رینجرزسے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے، محکمہ داخلہ سندھ

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں پاکستان رینجرز کو آپریشن، تلاشی اورگرفتاری کے اختیارات حاصل تھے جو 15 اپریل سے ختم ہوچکے ہیں جب کہ سندھ حکومت کے ضابطہ کار یکم اگست 2016 کے تحت رینجرز آزادانہ حیثیت میں کسی آپریشن کو بروئے کار نہیں لاسکتی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہ ہوسکے

ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز آئین کی شق 147 کے تحت کراچی میں موجود ہے اور اہم مقامات کی حفاظت اس کے فرائض میں شامل ہے جب کہ انتہائی ایمرجنسی آپریشن یا ضرورت کے تحت بیک اپ سپورٹ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔