جوہری پروگرام پرایران اوراقوام متحدہ کی ٹیم کے مذاکرات ناکام

ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق درپیش مسائل حل کرنے کے لئےٹھوس طریقہ کار کو وضع نہیں کر پائے،سربراہ آئی اے ای اے

ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق درپیش مسائل حل کرنے کے لئےٹھوس طریقہ کار کو وضع نہیں کر پائے،سربراہ آئی اے ای اے فوٹو: رائٹرز

لاہور:
اقوام متحدہ کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم اورایران کے درمیان جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔


عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ حرمن نیکیرٹس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہم ایک ٹھوس طریقہ کار کو وضع نہیں کر پائے جس کی وجہ سے مذاکرات میں کسی بھی قسم کی پیشرفت نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور12 فروری کو تہران میں ہوگا۔عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم میں امریکا،روس،چین،فرانس،برطانیہ اورجرمنی کے نمائندے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کو شدید تشویش ہے اور اس حوالے سے ایک عام تاثر پایا جاتا ہے کہ ایران دراصل جوہری ہتھیاربنانے کی تیاری کررہا ہے جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام خالصتاً پرامن اورملک کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ۔
Load Next Story