فرنچ فٹبال لیگ میزبان پرستاروں کامیدان میں داخل ہوکرمہمان پلیئرزپرحملہ

باستیا کے شائقین کی مداخلت پر لیون سے میچ منسوخ کردیاگیا۔


Sports Desk April 17, 2017
باستیا کے شائقین کی مداخلت پر لیون سے میچ منسوخ کردیاگیا ۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

فرنچ فٹبال لیگ میں میزبان پرستاروں نے میدان میں داخل ہوکرمہمان پلیئرزپرحملہ کردیا جس کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا۔

فرنچ فٹبال لیگ میں میزبان پرستاروں نے 2 بار میدان میں داخل ہوکر ہنگامہ آرائی کی اور مہمان پلیئرز پر حملے بھی کیے، باستیا کے شائقین کی مداخلت پر لیون سے میچ منسوخ کردیاگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فٹبال اسٹیڈیم ہنگامہ آرائی کیس میں 10 افراد کی سزائے موت برقرار



اس خبر کو بھی پڑھیں :تھائی لینڈ شرپسند شائقین کے ٹکٹ منسوخ کریگا

میزبان شائقین کے ایک گروہ نے میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اس حصے میں قدم رکھا جہاں پر لیون کے پلیئرز وارم اپ ہورہے تھے، اس کی وجہ سے میچ 50 منٹ تاخیر کا شکار ہوا، وقفے پر میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا، اس موقع پر بھی شائقین کا ایک جتھا گراؤنڈ میں داخل ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔