رینجرز کا لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن9 افراد زیر حراست

پاکستان رینجرز سندھ نے لیاری کے مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشن کرکے9 افراد کو حراست میں لے لیا


Staff Reporter July 31, 2012
رینجرز کا لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن،9 افراد زیر حراست. فائل فوٹو

پاکستان رینجرز سندھ نے لیاری کے مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشن کرکے9 افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لیے جانے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر لیاری سنگو لین، جھٹ پٹ مارکیٹ، ریکسر لین اور دریا آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے9افراد کو حراست میں لے لیا،

رینجرز ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے، تمام افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں