پی سی بی نے خالد لطیف اورشاہ زیب کو بازپرس کیلیے دوبارہ طلب کرلیا

خالد لطیف 26 اورشاہ زیب حسن 27اپریل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونگے


Sports Reporter April 17, 2017
خالد لطیف 26 اورشاہ زیب حسن 27اپریل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونگے . فوٹو : فائل

FAISALABAD: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے خالدلطیف اور شاہ زیب حسن کو بازپرس کیلیے دوبارہ طلب کر لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف کی پی سی بی کے خلاف دائر درخواست خارج

بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شق 4.3 کے تحت تحقیقات اور کوڈ آف کنڈکٹ کی مزید ممکنہ خلاف ورزیوں کا سراغ لگانے کیلیے دونوں کھلاڑیوں کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، معاملہ حساس نوعیت کا ہونے کی وجہ سے اس معاملے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ خالد لطیف 26 اور شاہ زیب حسن 27اپریل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونگے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں :شاہ زیب حسن کا معطلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف نے بکی کے رابطے پر پی سی بی کو مطلع نہ کرنے کے سوا تمام الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، اب ان کا کیس جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں قائم اینٹی کرپشن ٹربیونل کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں