پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں پھر تصادم

دونوں طلبا تنظیموں کی جانب سے یونیورسٹی میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی


ویب ڈیسک April 17, 2017
دونوں طلبا تنظیموں کی جانب سے یونیورسٹی میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی، فوٹو؛ فائل

پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آگئیں اور تصادم کے نتیجے میں یونیورسٹی میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں میں پھر تصادم ہوگیا جس کے بعد دونوں تنظیموں نے یونیورسٹی میں شدید توڑ پھوڑ کی اور تصادم کے بعد دونوں جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے باعث کیپس پل روڈ بلاک ہوگیا۔ طلبا کے احتجاج کے باعث روڈ پر شدید ٹریفک جام ہوگیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم

واضح رہے گزشتہ ماہ بھی جامعہ پنجاب کے شعبہ آئی آر ڈیپارٹمنٹ میں طلبا کی جانب سے پختون کلچر ڈے منایا جارہا تھا اس دوران دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا جب کہ تصادم کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ میں طلبا تنظیموں کی ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں