عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے صدرآصف زرداری

انتخابات کا التوا چاہنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، صدرآصف زرداری


ویب ڈیسک January 18, 2013
لانگ مارچ کے شرکا کی حفاظت اور انتظامات پر وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے،صدرآصف زرداری۔ فوٹو: فائل

صدرآصف زرادری نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور انتخابات کا التوا چاہنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایوان صدرکےترجمان فرحت اللہ بابر کےمطابق صدر آصف زرداری نے لانگ مارچ کے دوران ہوئے کامیاب مذاکرات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو مبارکباد پیش کی۔ صدرنے کہا کہ کسی تشدد کے بغیر کامیاب مذاکرات جمہوریت اور مفاہمتی پالیسی کی فتح ہے۔

صدر آصف زرداری نے واضح کیا کہ انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا کی حفاظت اور انتظامات پر وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے کردار کی بھی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |