آسٹریلین اوپن ٹینس اعصام الحق اور جولین روجر کی جوڑی تیسرے راؤنڈ میں داخل

دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور روجر نے بیلجیم کے زاویئر مالس اور ڈیک نارمن کو 6-7 اور 4-6 سے شکست دی۔


ویب ڈیسک January 18, 2013
جیت کے بعد اعصام الحق اب تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اعصام الحق اورجولین روجر کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن ٹینس کے مینز ڈبل راؤنڈ میں اعصام الحق نے جین جولین روجر کے ہمراہ شاندار آغاز کیا اور دوسرے راؤنڈ میں بیلجیم کے زاویئر مالس اور ڈیک نارمن کو 6-7 اور 4-6 سے شکست دی۔ جیت کے بعد اعصام الحق اب تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں پاک ڈچ جوڑی نے بیلجیم کے ہی ڈیوڈ گوفن اور جرمنی کے سائمن سٹیڈلر کو 3-6 اور1-6 سے زیر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں