پاکستان کا قرضہ نہ معاف کرسکتے ہیں اور نہ ہی ری شیڈول آئی ایم ایف

پاکستان اگر آئی ایم ایف کا نیا پروگرام نہیں لیتا تو معاشی حکمت عملی یکسر تبدیل کرنا ہوگی، جیفری فرینکس


ویب ڈیسک January 18, 2013
پاکستان کو آمدنی واخراجات میں 16 کھرب 24 ارب کا خسارہ ہے، جیفری فرینکس فوٹو: رائٹرز/فائل

آئی ایم ایف جائزہ مشن کے سربراہ جیفری فرینکس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کا قرضہ معاف کرسکتا ہے نہ ہی ری شیڈول کرسکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیفری فرینکس نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان درخواست دے تو نیا قرضہ دیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لئے حکومت کو ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں اور صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر آئی ایم ایف کا نیا پروگرام نہیں لیتا تو معاشی حکمت عملی یکسر تبدیل کرنا ہوگی۔

جیفری فرینکس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آمدنی واخراجات میں 16 کھرب 24 ارب کا خسارہ ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی 3 ماہ کی ضرورت سے کم رہ گئے ہیں جسے بڑھانے کے لئے حکومت ٹیکس میں چھوٹ اور بےجا رعایتیں ختم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں