کراچی میں امن رینجرز کو اختیارات دینے سے قائم ہوا گورنر سندھ

وفاقی حکومت كا فیصلہ ہے كہ رینجرزكراچی میں رہے، محمد زبیر کا کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب


ویب ڈیسک April 18, 2017
وفاقی حکومت كا فیصلہ ہے كہ رینجرزكراچی میں رہے، محمد زبیر کا کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب، فوٹو؛ پی پی آئی

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہےکہ رینجرزكو دیئے جانے والے اختیارات كی وجہ سے ہی كراچی میں امن قائم ہوا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ رینجرزكو دیئے جانے والے اختیارات كی وجہ سے ہی كراچی میں امن قائم ہوا ہے جو وفاق كے لیے سب سے بڑا چیلنج تھا، بحیثیت گورنرسندھ میں نے كراچی آپریشن كا سہرا سب كودیا ہے اور كراچی آپریشن كا كامیاب ہونا ہماری جیت ہے، وفاقی حکومت كا فیصلہ ہے كہ رینجرزكراچی میں رہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رینجرزسے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے، محکمہ داخلہ سندھ

گورنرسندھ نے کہا کہ كراچی ملك كے تمام شہروں كے ساتھ كھڑا ہے اور یہ شہرنواں مقامی وغیرملكی سرمایہ كاروں كا مركزبن رہا ہے، ہم نے كبھی یہ نہیں سوچاكہ كراچی كو چھوڑكرپنجاب كودیكھا جائے، نئے این ایف سی ایوارڈ آنے تك پرانے ایوارڈ پرعمل كرنا ہوگا جس پرسب نے دستخط كیے تھے۔ انہوں نے كہا كہ تجارت وصنعت كا معاشی تبدیلیوں میں براہ راست كردار اورتعلق ہوتا ہے، تاجروصنعتكاروں كے تعاون كے بغیر معاشی خوشحالی كے اہداف كا حصول ممكن نہیں جب كہ ترقی معیشت كے استحكام سے وابستہ ہو تی ہے، حكومت صنعت كاروں اور تاجروں كے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، مسائل كے حل كے لیے تمام وسائل بروئے كار لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں