پاناما کیس کا فیصلہ وزیر اعظم کیخلاف نہیں ہوگا آصف زرداری

نوازشریف کو عدالت کے ذریعے ہٹانے کے حق میں نہیں، آئندہ انتخابات میں ان کی گنجائش نہیں، سابق صدر

تحریک انصاف میں سنجیدگی نہیں، عرفان مروت کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں لانا چاہتا ہوں۔ فوٹو: فائل

سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں نوازشریف کی گنجائش نہیں، سندھ میں رینجرزاختیارات کا معاملہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر طے ہوگا۔

ٹی وی کو انٹرویو میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ن لیگ پری پول دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔ حکومت سندھ سے گیس لے کر اپنوں کو دینا چاہتی ہے۔ راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ کی شخصیات میں فرق ہے، اومنی گروپ کو صرف گنا سپلائی کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ کوئی لینا دینا نہیں، ڈھونڈ رہا ہوں میرے دوستوں کو کس نے اٹھایاہے، میرے خیال میں وفاقی ایجنسیوں نے اٹھایاہے۔


آصف زرداری نے کہا کہ عزیر بلوچ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہوتا تو پی پی دور میں ان کے وارنٹ نہ نکلتے۔ بلاول اور میں پارٹی کو لیڈ کررہے ہیں ہمیں لوگ بلا رہے ہیں، انتخابات بتائیں گے کس نے کیا کیاہے۔ عرفان اللہ مروت کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں لانا چاہوں گا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کیلیے الگ الگ قانون ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو عدالت کے ذریعے ہٹانے کے حق میں نہیں تاہم پاناما کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف نہیں ہو گا۔

 
Load Next Story