مشال کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے اسفند یار ولی

مشال کو قتل کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انھیں مثالی سزا دی جانی چاہیے، رہنما اے این پی


Numaindgan Express April 18, 2017
مشال کو قتل کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انھیں مثالی سزا دی جانی چاہیے، رہنما اے این پی۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر معصوم بچوں کو قتل کرنا اسلام نہیں، مشال کے قاتلوں کو سر عام چوک میں پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ وہ باقی لوگوں کے لیے عبرت بن سکیں۔

پبی میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لیکر مشال کو قتل کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انھیں مثالی سزا دی جانی چاہیے، اگر اے این پی سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص نے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کی تو وہ اے این پی کا حصہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں