پرویز مشرف نے پاکستانی افواج پر الزامات کو بھارتی فوج اور میڈیا کا ڈرامہ قرار دیدیا

پاک فوج دنیا کی چند بہترین افوج میں سے ایک اور پروفیشنل آرمی ہے، اسےدشمن کے گلے کاٹنے کا سبق نہیں دیا جاتا، پرویز مشرف


ویب ڈیسک January 18, 2013
بھارتی میڈیا اور افوج اس طرح کے الزامات لگا کر صرف پاک فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، پرویز مشرف فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستانی افواج پر لگائے گئے الزامات کو بھارتی فوج اور میڈیا کا ڈرامہ قرار دیا۔


بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے پاکستانی افواج کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی اور میڈیا بلاوجہ کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، پاک فوج دنیا کی چند بہترین افوج میں سے ایک اور پروفیشنل آرمی ہے، اسےدشمن کے گلے کاٹنے کا سبق نہیں دیا جاتا۔


پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور افوج اس طرح کے الزامات لگا کر صرف پاک فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا خفیہ ادارے ''را'' کی جانب سے کی گئی قتل وغارت گری پر کیوں سوال نہیں اٹھاتا اور بھارتی حکوت شیوسینا کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کرتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں