ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بھارتی تفتیشی اداروں کے سامنے پیش ہونے سے انکار

اگر بھارتی حکام ان سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آجائیں۔


INP April 18, 2017
اگر بھارتی حکام ان سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آجائیں، ذاکر نائیک۔ فوٹو: فائل

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارتی تفتیشی اداروں کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اداروں کی مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی مثالیں بھری پڑی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کوالالمپور میں ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو بھارت جانا چاہتے ہیں اورنہ ہی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے خود کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر بھارتی حکام ان سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آجائیں۔ انھوں نے یہ پیشکش بھی کی کہ وہ وڈیوکانفرنس کے ذریعے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں