سگھڑ بہوئیں چاہتا ہوں بیٹوں کی شادی میں جہیز نہیں لوں گا لالو پرساد
میں جہیزکی رسم کا سخت مخالف ہوں، بھارتی سیاستدان
بھارت کے معروف سیاستدان لالو پرساد یادو نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادی پر جہیز نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ایسی بہوئیں چاہئیں جو گھر سنبھال سکیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی سیاستدان اور سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادی ایسی لڑکیوں سے کرنے کا اعلان کیا ہے جوسگھڑ ہوں اور گھرکوسنبھال سکیں۔
لالو پرساد یادو نے اپنے بڑے صاحبزادے وزیر صحت تیج پرتاپ کی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ میں جہیزکی رسم کا سخت مخالف ہوں، میں اپنے دونوں بیٹوں کی شادی بھی جہیزکے بغیر ہی کروں گا۔
خیال رہے کہ لالو پرساد کے بڑے صاحبزادے تیج پرتاپ یادو وزیر صحت کے عہدے پر براجمان ہیں، بھارتی میڈیا میں ان کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔