مقدمات میں پولیس فائل جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسران کو آخری وارننگ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر منور سلطانہ نے پولیس مقابلہ اقدام قتل ، اسلحہ ایکٹ اور دستی بم رکنے کے الزامات میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے مصطفی الرحمن اورکزئی کے مقدمات میں پولیس فائل عدالت میں پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسران کی تنخواہ روکنے اور انھیں آخری وارننگ دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ آئندہ سماعت پر پولیس فائل عدالت میں پیش نہ کی گئی تو مقدمات کے سائیڈ کلوز کردی جائیگی ،
پیر کو مقدمے کی تفتیشی افسر عاشق علی کھوسو عدالت میں پیش ہوئے تاہم پولیس فائل وکیل سرکار کے آفس میں جمع نہ ہونے پر گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا،فاضل عدالت نے سماعت 13اگست تک ملتوی کردی ہے،جوڈشیل مجسٹریٹ غربی نے ہنگامہ آرائی اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار 14ملزمان کو فی کس دس ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔