ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک April 18, 2017
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 نوٹ کی گئی اور اس کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت جڑواں شہروں، لاہور، قصور، اٹک اور جہلم سمیت خیبرپختونخوا میں سوات، چترال، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم بعض مقامات پر کچے مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں