افغانستان کے علاقے اسپن بولدک کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا ہلاکتوں کا خدشہ

اسلحہ ڈپو میں دھماکے اس قدر شدید تھے کہ ان کی آوازوں سے پاکستان کا شہر چمن شہر بھی لرز اٹھا


ویب ڈیسک April 18, 2017
اسپن بولدک اسلحہ ڈپو دھماکے میں افغان فوجیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ (فوٹو: فائل)

افغانستان کے سرحدی علاقے اسپن بولدک کے اسلحہ ڈپو میں رات گئے مسلسل شدید دھماکوں میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق چمن کے قریب افغانستان کے سرحدی علاقے اسپن بولدک میں رات گئے اسلحہ ڈپو میں پے در پے کئی دھماکے ہوئے جو اتنے شدید تھے کہ ان کی آوازوں سے پاکستانی شہر چمن شہر بھی لرز اٹھا جب کہ کئی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں بھی پڑگئیں۔

ذرائع کے مطابق چار زخمیوں کو اسپن بولدک کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے اب تک افغان فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے لیکن خدشہ ان دھماکوں میں افغان فوجی بھی بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے ہوں گے۔

واقعے کی تفتیش کےلیے قندھار میں کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر سیکیوریٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |