مشال خان کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

مشال خان کے قتل کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، قرار داد میں مطالبہ

مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے، مذمتی قرارداد۔ فوٹو : فائل

قومی اسمبلی نے مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے ایوان میں مشال خان کے قتل کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان مشال خان کے قتل کی پر زور مذمت کرتا ہے جب کہ مشال خان کے قتل کے زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، توہین رسالتﷺکے قانون کے غلط استعمال کوروکا جائے اور ایسے واقعات روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائےجائیں جب کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چیف جسٹس پاکستان نے مشال خان کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا


واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مشال کے دوست نے توہین آمیز کلمات کے الزامات مسترد کر دیئے

Load Next Story