اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے سربراہ پاک فوج

پاکستان خود ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی پراکسیز کو مسترد کرتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک April 18, 2017
ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک یا ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سربراہ پاک فوج: فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک یا ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی مشیر سلامتی جنرل آرایچ مکماسٹر نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ امریکی مشیر سلامتی کو خطے اور عالمی دنیا میں امن واستحکام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خود ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی پراکسیز کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بلاتفریق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے اور ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک یا ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

امریکی مشیر سلامتی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کےکردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار مثالی ہے امریکا خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں