پاکستان کےخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان

کیرن پاول کی طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے

کیرن پاول کی طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD/KHOST, AFGHANISTAN:
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کریں گے، پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیرن پاول کی طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ جون 2014 میں کھیلا تھا۔ 28 سالہ بیٹسمین وشال سنگھ اور گزشتہ انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان شیمرون ہیٹمائر کو بھی پرفارمنس کا صلہ ملا ہے اور ان کو پاکستان کے خلاف ڈیبیو کا موقع ملے گا۔ اکتوبر میں پاکستان کے خلاف یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز میں شامل مارلن سیموئلز، ڈیرن براوو اور لیون جونسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پی سی بی شاہد آفریدی کو الوداعی تقریب دینے کیلیے تیار

ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ جیسن ہولڈر (کپتان)، دویندرا بشو، جرمین بلیک ووڈ، کریگ بریتھ ویٹ، روسٹن چیز، میگوئل کمنز، شین ڈورچ، شینن گیبریل ، شہمرون ہیٹمائر، شائی ہوپ، الزاری جوزف، کیرن پاول اور وشال سنگھ پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 21 مارچ کو سبینا پارک میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story