قومی جونیئرہاکی ٹیم کی دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی کامیابی 

گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے0-6 سے کامیابی حاصل کی


Sports Desk April 18, 2017
گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-6 سے کامیابی حاصل کی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کھیلنے کیلیے موجود ہے، گرین شرٹس نے آج رینڈوک ہاکی کلب کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے نوید عالم اور خیر اللہ نے 2,2 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جب کہ عبداللہ بابر اور غضنفر علی نے ایک ایک گول کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آئرلینڈ پاکستان ہاکی ٹیم کی میزبانی کیلیے تیار

قومی ٹیم 19 سے 29 اپریل تک آسٹریلیا کی نیشنل انڈر 28 چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور آسٹریلیا میں چار ماہ قیام کے دوران کھلاڑی مختلف کلبز کی جانب سے ٹریننگ پروگرامز اور میچز میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں