ڈائیورز کی سنگین غلطی برطانیہ کے ہاتھ سے گولڈ میڈل پھسل گیا

چین نے موقع سے فائدہ اٹھاکر میدان مار لیا،جوڈو میں کورینا ڈس کوالیفائی، سونے کا تمغہ کائوری کے گلے کی زینت بن گیا


AFP/Sports Desk July 31, 2012
چین نے موقع سے فائدہ اٹھاکر میدان مار لیا،جوڈو میں کورینا ڈس کوالیفائی، سونے کا تمغہ کائوری کے گلے کی زینت بن گیا.فوٹو اے ایف پی

ندن اولمپکس میں ڈائیورز کی سنگین غلطی سے برطانیہ کے ہاتھ سے گولڈ میڈل پھسل گیا، مینز 10 میٹر پلیٹ فارم ڈائیونگ میں چین نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میدان مار لیا، ویمنز 57 کے جی جوڈو میں رومانین کورینا کے ڈس کوالیفائیڈ ہونے سے سونے کا تمغہ جاپان کی کائوری کے گلے کی زینت بن گیا،ویمنز 58 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں چین کی ژینگ لی نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مینز سینکرونائزڈ 10 میٹر پلیٹ فارم ڈائیونگ میں میزبان برطانوی جوڑی کی فاش غلطی نے چین کو چیمپئن بنادیا، برطانوی ڈائیور ٹام ڈیلے اور پیٹ واٹر فیلڈ آغاز میں ٹاپ پر تھے

مگر چوتھی ڈائیو پر سنگین غلطی کے مرتکب ہونے سے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا اور وہ میڈلز کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے، ان کی ناکامی پر موقع پر موجود شور مچاتے سینکڑوں مقامی تماشائیوں پر خاموشی چھا گئی، چینکی کائو یوان اور ژینگ ینکون پر مشتمل ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا، میکسیکو نے سلور جبکہ امریکا نے برانز میڈل جیتا۔ ویمنز 57 کلوگرام جوڈو میں جاپان کی کائوری ماٹسوموٹو نے رومانین حریف کے ڈس کوالیفائیڈ ہونے پر گولڈ میڈل حاصل کرلیا، فائنل میں رومانیہ کی کورینا کیپروریو نے سڈن ڈیتھ گولڈن اسکور پیریڈ میں کائوری پر عقب سے وار کرنے کی غیرقانونی کوشش کی جس پر وہ آٹومیٹک طور پر ڈس کوالیفائیڈ ہوگئیں،

امریکا کی مارتی مالوئے نے بیجنگ اولمپک کی چیمپئن اٹالین حریف گولیاقنطاویلے کو چت کرکے برانز میڈل اپنے نام کیا، اسی ایونٹ میں دوسرا کانسی کا تمغہ آٹومنے پاویا کے نام رہا جن کے کھیل کو فرنچ صدر فرانکوئس ہولینڈ نے بھی دیکھا۔ مینز 73 کلوگرام جوڈو مقابلوں میں روس کے مانسر اسائیو نے جاپان کے رکی ناکیاکو زیر کرکے گولڈ میڈل پر قبضہ کرلیا، اس ایونٹ میں پہلا کانسی کا تمغہ منگولیا کے نیام اوشیر سینجارگل نے سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کے ڈیکس ایلمونٹ کو قابو کرکے حاصل کیا،

فرانس کے یورپیئن چیمپئن وگو لیگرینڈ نے جنوبی کوریائی وان کی چن کو مات دے کر دوسرے برانز میڈل کواپنے گلے کا ہار بنایا۔ مینز 10 میٹر ایئر رائفل میں رومانیہ کے ایلن جارج موڈوینو نے درست نشانے باندھ کرسونے کا تمغہ حاصل کرلیا، اٹلی کے نکولو کیمپرینی نے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ بھارتی شوٹر گگن نارنگ کانسی کا تمغہ جیت کر اپنے ملک کا میڈلز ٹیبل پر کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہے۔ ویمنز 58 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں چین کی ژینگ لی نے 246 پوائنٹس کے ساتھ اولمپک کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے گلے میں سجایا، تھائی لینڈ کی پمسری سریکائیو کو سلور اور یوکرین کی یولیا کو کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

دریں اثنا اتوار کی شب سوئمنگ مقابلوں میں امریکا کے اسٹار سوئمر مائیکل فلپس نے 100×4 میٹر فری اسٹائل ریلے میں سلور میڈل جیت کر اپنے تمغوں کی تعداد 17 کرلی، یہ ان کا پہلا چاندی کا تمغہ ہے۔ ہارٹ سرجری کے عمل سے گزرنے والی امریکا کی ڈانا وولمیر نے 100 میٹر بٹرفلائی ایونٹ میں مقررہ فاصلہ ورلڈ ریکارڈ ٹائم میں عبور کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، انھوں نے ہارٹ سرجری کے ایک برس بعد ایتھنز اولمپک 2004 میں ریلے گولڈ جیتا تھا

جبکہ بیجنگ گیمز کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ مینز 100 میٹر بٹرفلائی میںکیمر ن وان ڈیر برگ نے ورلڈ ریکارڈ توڑتے ہوئے جنوبی افریقہ کی جانب سے اولمپک سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے مرد کا اعزاز حاصل کیا۔ ویمنز 400 میٹر فری اسٹائل میں فرانس کی کیمیلی موفاٹ نے سونے کا تمغہ جیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |