ہر صبح اذان کی آواز پر ہی اٹھتی ہوں پوجا بھٹ
اذان کی آواز سے اٹھ کر اگر بتی جلا کر بھارت کے جذبے کو سلام کرتی ہوں، بھارتی ادکارہ
QUETTA:
بالی ووڈ اداکارہ وہدایت کار پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ میں ایک پرسکون فضا میں ہر صبح اذان کی آواز سے اٹھتی ہوں۔
بھارتی گلوکار سونو نگم کی جانب سے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے اورسونونگم کے نازیبا جملوں پر مداحوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جب کہ بالی ووڈ فنکار بھی گلوکار کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سونو نگم کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹویٹس
بھارت کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی سونونگم کے ٹوئٹس پر رد عمل دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں باندرا کی پر سکون فضا میں ہر صبح گرجا گرکی گھنٹیوں اور اذان کی آواز سے اٹھتی ہوں اور اگر بتی جلا کر بھارت کے جذبے کو سلام کرتی ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارت میں اذان کی آواز ہمیشہ آتی رہے گی، بھارتی اداکار اعجاز خان
گزشتہ روز سونونگم کی ٹوئٹس پر رد عمل دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کا کہنا تھا کہ اذان مسلمانوں کی غنڈہ گردی نہیں اور نہ ہی کبھی غنڈہ گردی کی ہے جب کہ بھارت میں اذان کی آواز آتی تھی ، آتی ہے اور انشااللہ ہمیشہ آتی رہے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سلمان خان کی اذان کے احترام والی ویڈیو وائرل ہوگئی
واضح رہے سونونگم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے اور پتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔