بھارتی کرکٹ بورڈکا شری شانتھ سےفکسنگ پرعائد پابندی ختم کرنے سے انکار

بی سی سی آئی کی جانب سے کیرالا ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ وہ شری شانتھ سے پابندی نہیں اٹھائے گا


Sports Desk April 18, 2017
بی سی سی آئی کی جانب سے کیرالا ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ وہ شری شانتھ سے پابندی نہیں اٹھائے گا . فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے شری شانتھ سے فکسنگ پر عائد پابندی ختم کرنے سے انکارکردیا۔

بی سی سی آئی نے سابق فاسٹ بولر شری شانتھ پر فکسنگ کیس میں عائد تاحیات پابندی ختم کرنے سے صاف انکار کردیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے کیرالا ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ وہ شری شانتھ سے پابندی نہیں اٹھائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شری شانتھ کی کھیل میں واپسی کا منصوبہ ناکام

واضح رہے 2013 میں آئی پی ایل میں فکسنگ کے جرم میں فاسٹ بولر کو عمر بھر کے لیے کرکٹ سے بے دخل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں