خفیہ خط نے ٹیلر کیخلاف کوچ کی سازش بے نقاب کر دی

مائیک ہیسن نے سابق کپتان کا کیریئر تباہ کیا، نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ کا الزام


Sports Desk January 19, 2013
مائیک ہیسن نے سابق کپتان کا کیریئر تباہ کیا، نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ کا الزام فوٹو : فائل

خفیہ خط نے سابق کیوی کپتان کیخلاف کوچ کی سازش بے نقاب ک دی۔ نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ شین بونڈ کے مطابق مائیک ہیسن نے روس ٹیلر کا کیریئر تباہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ ہیسن نے گزشتہ دسمبر میں ٹیلر کو قیادت سے الگ کرایا جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ میں تنازع شروع ہوگیا، بیٹسمین نے احتجاجاً جنوبی افریقہ کے دورے سے انکار کر دیا، بعد ازاں سابق کرکٹرز اور شائقین کی تنقیدکے بعد حکام کو اپنے برتاؤ پر عوامی سطح پر معافی مانگنا پڑی تھی۔



اس موقع پر ہیسن نے یہ تاثر دیا تھا جیسے ٹیلر کو محدود اوورز کے فارمیٹ میں کپتان برقرار رہنے کی پیشکش کی گئی تھی جو انھوں نے مسترد کر دی۔ گذشتہ روز اس سلسلے میں ٹیم کے بولنگ کوچ شین بونڈ کے نیوزی لینڈ کرکٹ کو بھیجے ہوئے خط نے بھانڈا پھوڑ دیا، میڈیا کے ہاتھ لگنے والے خط میں بونڈ نے تحریرکیا کہ مائیک ہیسن نے روس ٹیلر کو کسی قسم کی پیشکش نہیں کی، نہ ہی ان کا ٹیسٹ اور ون ڈے کی کپتانی کو الگ کرنے کا کوئی اراداہ تھا،کوچ کا روس ٹیلر کے ساتھ رویہ بے ایمانی پر مبنی تھا۔

مجھے واضح طور پر معلوم تھا کہ اسے تینوں طرزکی کپتانی سے فارغ کردیا جائے گا۔شین بونڈ نے مائیک ہیسن پر یہ الزام بھی لگایا کہ انھوں نے روس ٹیلر کو اس تنزلی کے بارے میں نیوزی لینڈ کے سری لنکا سے دو ٹیسٹ کی سیریز سے قبل ہی بتا دیا تھا، بولنگ کوچ نے کہا کہ میں نے مائیک ہیسن کو بتایا کہ کپتان کو ہٹانے کا یہ موقع صحیح نہیں ہے اور اس سے بطور بیٹسمین صلاحیت پر اثر پڑے گا، ایسا کرنا ٹیلرکے کیریئر کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ یاد رہے نیوزی لینڈ کو آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کرنی ہے، ایسے وقت میں حالیہ انکشافات مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں