رائل چیلنجرزبنگلور کے سابق مالک وجے مالیا کی لندن میں گرفتاری کے بعد رہائی

بھارت میں وجے مالیا پر فراڈ کیس ہے جب کہ ان کا پاسپورٹ بھی منسوخ کیا جاچکا ہے

بھارت میں وجے مالیا پر فراڈ کیس ہے جب کہ ان کا پاسپورٹ بھی منسوخ کیا جاچکا ہے ۔ فوٹو : فائل

آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق مالک وجے مالیا کے لندن میں گرفتاری ہوئی تاہم بعد میں انہیں ضمانت پررہا کردیا گیا۔

وجے مالیا کو بھارت کی جانب سے 'حوالگی' وارنٹ جاری کیے جانے پر سینٹرل لندن پولیس کی جانب سے گرفتار کرکے پھر ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں پر وجے مالیا کی ساڑھے 6 لاکھ پونڈ پر ضمانت ہوئی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :سری نواسن کی 'چور' دروازے سے واپسی کا راستہ رک گیا

بھارت میں وجے مالیا پر فراڈ کیس قائم اور پاسپورٹ منسوخ کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ میں جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
Load Next Story