رینجرزاہم تنصیبات کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہے سندھ حکومت

رینجرز عدالتوں اور اسمبلی کی سیکیورٹی کی بھی پابند ہے، سندھ حکومت کا نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک April 18, 2017
رینجرز عدالتوں اور اسمبلی کی سیکیورٹی کی بھی پابند ہے، سندھ حکومت کا نوٹی فکیشن، فوٹو؛ فائل

KARACHI: سندھ حکومت نے رینجرز کی ذمہ داریوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں عدالتوں اور اسمبلی سمیت اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کا ذمہ دار رینجرز کو قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں گورنراور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم تنصیبات کی سیکیورٹی رینجرز کی ذمہ داری ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز عدالتوں اور اسمبلی کی سیکیورٹی کی پابند ہے اور آئل ریفائنری،اہم تنصیبات، ایئرپورٹ کی سیکیورٹی بھی رینجرزکے ذمے ہے جب کہ یونیورسٹیز اور سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی بھی رینجرزکی ذمے داری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انتہائی ایمرجنسی آپریشن میں سپورٹ کریں گے، ترجمان رینجرز سندھ

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کو آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت یہ اختیارات دیئے گئے تھے جو گزشتہ برس یکم اگست کو دیئے گئے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہونے کے بعد رینجرز نے صرف انتہائی اہم ایمرجنسی آپریشن میں سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ کراچی یونیورسٹی سمیت دیگر اہم مقامات سے بھی رینجرز واپس جاچکی ہے اور شہر میں رینجرز کی کئی چوکیاں خالی پڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں