بچوں کی تعلیم کے لیے جہاد کررہا ہوں شہزاد رائے

بچوں کی تعلیم کے لیے جس مہم کا آغاز میں نے شروع کیا تھا تامرگ وہ جاری رہے گا، گلوکار


این این آئی April 19, 2017
بچوں کی تعلیم کے لیے جس مہم کا آغاز میں نے شروع کیا تھا تامرگ وہ جاری رہے گا، گلوکار: فوٹو : فائل

معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے کے لیے ہر فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے جن ممالک میں تعلیم کی شرح سب سے زیادہ رہی ان اقوام نے دنیا میں اسی رفتار سے ترقی بھی کی ہے۔

انھوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام سے پاکستان سے قبل سر سید احمد خان نے بھی اس بات کو محسوس کر لیا تھا کہ مسلمانوں کو آگے بڑھنے کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے اور اسی لیے انھوں نے اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیاں بنائیں ۔

شہزاد رائے نے کہا کہ میں تعلیمی محاذ پر جہاد کر رہا ہوں اور میری تمام تر توانائیاں اور وسائل صرف ملک کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ملک کا کارآمد شہری بنانا بھی ہے اور بچوں کی تعلیم کے لیے جس مہم کا آغاز میں نے شروع کیا تھا تامرگ وہ جاری رہے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں