ایم کیوایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف ضمانت پر رہا

ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو رینجرز نے 22 اکتوبر کو کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا تھا

ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو رینجرز نے 22 اکتوبر کو کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا تھا، فوٹو؛ فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ایم کیوایم (لندن) کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو جیل سے رہا کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ایم کیوایم بانی کی نفرت انگیز تقریر سے متعلق کیس میں ڈاکٹر حسن ظفر عارف کی ضمانت منظور کی تھی جس کے 12 روز بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا ہے جس کی تصدیق ان کے وکیل ثروت اسرار کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیل حکام کو ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہونے کی بنیاد پر ان کی رہائی کا حکم دیا جس پر انہیں رہا کیا گیا۔

واضح رہےکہ ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو رینجرز نے 22 اکتوبر کو کراچی پریس کلب کے باہر سے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ پریس کانفرنس کی غرض سے پریس کلب آئے تھے جب کہ ڈاکٹر حسن ظفر کو 20 دسمبر کو بانی ایم کیوایم کی نفرت انگیز تقریر سے متعلق کیس میں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔
Load Next Story