مینزفٹبالگولڈ میڈل جیتنے کا اسپینش خواب چکنا چور
ہونڈراس سے شکست کے بعدایونٹ سے باہر،برطانیہ کی1960 کے بعد اولمپک میں فتح
ورلڈ اور یورپیئن چیمپئن اسپین کا اولمپکس مینز فٹبال ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنا کا خواب چکنا چور ہوگیا، اتوار کی شب ہونڈراس کے ہاتھوں0-1 سے شکست نے اسے ایونٹ سے باہر کردیا، فیصلہ کن گول ساتویں منٹ میں جیری بینگسٹن نے بنایا، واضح رہے کہ اسپینش سائیڈ کو گروپ ' ڈی ' کے ابتدائی میچ میں بھی جاپان سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،
دوران میچ17 پلیئرز کو یلو کارڈز دکھائے گئے، اسپین کے اکیر مونیان اور روڈریگو کی کاوشیں رائیگاں گئیں، وینزویلا سے تعلق رکھنے والے ریفری جوآن سوٹو اریوالو نے اختتامی مراحل پر اسپینش ٹیم کو پنالٹی ایوارڈ نہیں کی جس پر ورلڈ چیمپئن سائیڈ نے ناگواری کا اظہار بھی کیا۔ میزبان برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کیخلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی،
یہ 1960 کے بعد اولمپک فٹبال مقابلوں میں انگلش ٹیم کی پہلی فتح بنی، مانچسٹریونائیٹڈ کے 38 سالہ ریان گگز کو اولمپکس کی تاریخ کے عمررسیدہ گول اسکورر بننے کا اعزاز بھی ملا، ناکام ٹیم کیلیے رشید عیسیٰ نے جوابی گول داغ کر مقابلہ برابر کیا،اسکے بعد اسکاٹ سنکلیئر اور ڈینیئل اسٹریج نے برطانیہ کے لیے مزید دو گول بنادیے،گروپ ' ڈی ' سے جاپان نے مراکش کیخلاف 1-0 سے کامیابی کی بدولت کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، فیصلہ کن گول کھیل کے 84ویں منٹ میں کینشک ناگی نے بنایا، جنوبی کوریا نے سوئٹزرلینڈ پر 2-1 سے غلبہ پایا جبکہ سینیگال کی ٹیم نے یوروگوئے کو2-0 سے ہرا دیا۔