ٹائم میگزین کا 100 بااثرشخصیات کیلیے ریڈرزپول مودی کو ایک ووٹ بھی نہ ملا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو، ایوانکا ٹرمپ اور بشار الاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کر پائے۔


INP April 19, 2017
بھارتی نژاد مائیکرو سافٹ کے سی ای او سیتہ نڈیلا بھی کوئی ووٹ حاسل نہ کر سکے۔ فوٹو: فائل

امریکی ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کے سروے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔

سروے میں فلپائن کے صدر پہلے نمبر پر رہے، حتمی فہرست کا اعلان 20 اپریل کو ہوگا۔ ان کے علاوہ بھارتی نژاد مائیکرو سافٹ کے سی ای او سیتہ نڈیلا اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن ہایو، وائٹ ہاؤس کے سیکریٹری شان اور ایوانکا ٹرمپ اور بشار الاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کرپائے۔ فلپائن کے صدرکو ہاں میں 5 فیصد ووٹ ملے۔

ریڈرز سروے میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، پوپ فرانسس، مائیکروسافٹ کے بل گیٹس اور فیس بک کے مارک زکربرگ کو3 فیصد ووٹ شیئر ملا۔ سروے میں میگرین نے آن لائن اپنے قارئین سے اس سال دنیا کے سو سب سے زیادہ بااثر افرادکو لیکر سروے کرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں