تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبد المنعم خان نااہل قرار

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کو سرکاری اسکول ٹیچر ہونے پر نااہل قرار دیا گیا


ویب ڈیسک April 19, 2017
تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کو اسکول ٹیچر ہونے پر نااہل قرار دیا گیا۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی عبد المنعم خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم خان سرکاری اسکول ٹیچر ہیں۔ آئین کے مطابق کوئی بھی حاضر سروس سرکاری ملازم عوامی نمائندگی کا حق نہیں رکھتا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن نے سرکاری ریکارڈ کو بطور ثبوت درست قرار دیتے ہوئے عبدالمنعم خان کو نااہل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں درخواست 2013 کے عام انتخابات میں عبدالمنعم خان کے مد مقابل امیدوار شیر عالم خان نے دائر کی تھی ۔ عام انتخابات میں عبدالمنعم خان 10 ہزار 494 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ شیر عالم خان کو 7 ہزار 652 ووٹ ملے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں