تعلیمی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جا رہا ہےفضل اللہ پیچوہو

جن اسکیموں پر 60 فیصد کام ہوچکا انھیں مزید فنڈز فراہم کیے جائیں،سیکریٹری تعلیم.


Staff Reporter January 19, 2013
جن اسکیموں پر 60 فیصد کام ہوچکا انھیں مزید فنڈز فراہم کیے جائیں،سیکریٹری تعلیم. فوٹو: فائل

صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بات انھوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی، اجلاس میںسیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، محکمہ فنانس کے افسران، اسپیشل سیکریٹری تعلیم سجاد عباسی، ایڈیشنل سیکریٹری غلام مصطفی سہاگ، ڈائریکٹر جنرل پی اینڈ ڈی دلاور علی منگی، ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر ناصر انصار، ڈائریکٹر اسکولزودیگرافسران نے شرکت کی، سیکریٹری تعلیم نے دوران اجلاس ترقیاتی منصوبوںمیںسست رفتاری پر متعلقہ افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا، اجلاس میںمحکمہ میں جاری میگا پراجیکٹ سالانہ ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

7

سیکریٹری تعلیم نے مزید کہا کہ دور دراز کے پرائمری اسکولوں اور بغیرچھت کے چلنے والے اسکولوں میں جہاں بجلی میسر نہیں وہاں سولر سسٹم نصب کیے جائیں، سیکریٹری تعلیم نے ایلیمینٹری ایجوکیشن کے تحت چلنے والی ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جن ترقیاتی اسکیموں پر 60 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے انھیں مزید فنڈز مہیا کیے جائیں ، سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے اجلاس میں چند افسران کی غیر حاضری پر انھیں نوٹس دینے اور سالانہ ترقیاتی اسکیموں کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے تمام افسران کو سختی سے ہدایات کی انھوں نے کہا کہ لاپروائی اور غیر ذمے داری کامظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں