پولیس نے 6بھتہ خور گرفتارکرلیے اسلحہ برآمد

اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے6بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


Staff Reporter/Express Desk January 19, 2013
اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے6بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ فوٹو: فائل

پاپوشنگر،جوہر آباد اور اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے6بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نارتھ ناظم آباد خرم وارث کی ہدایت پر پاپوشنگر پولیس نے نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث2ملزمان رحمت اﷲ اور شاہ بٹ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، خرم وارث نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نارتھ ناظم آبادمیں متعدد دکانداروں سے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

جوہر آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا سے بھتہ خوری میں ملوث ایک ملزم تیمور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے شیر شاہ میں چھاپہ مار کر 3 ملزمان نیاز الدین ، رشید اور فراز کو گرفتار کر کے 3 ٹی ٹی پستول برآمد کرلیں ، ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں