پاناما کیس فیصلہ لاہور کی شاہراہوں پر وزیراعظم کی حمایت میں بینرز لگ گئے

نواز شریف کے حق میں لگائے گئے بینرز پر ’’قائد تیرا ایک اشارہ ، حاضر حاضر لہو ہمارا‘‘ کا نعرہ درج ہے


ویب ڈیسک April 19, 2017
پاناما کیس میں کسی بھی قسم کا فیصلہ آنے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

پاناما کیس کے فیصلہ سے قبل ہی لاہور کی اہم شاہراہوں پر وزیراعظم نوازشریف کی حمایت میں بینرز لگادیے گئے ہیں۔

پاناما کیس کے فیصلہ سے قبل ہی لاہور میں وزیراعظم کی حمایت میں بینرزلگنا شروع ہوگئے،یہ بینرز والٹن روڈ، ڈیفنس، صدر، غازی روڈ، جیل روڈ اور مال روڈ پر لگائے گئے ہیں۔ شہرمیں بینرز لگنے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس میں ہوسکتا ہے کل کوئی معجزہ ہوجائے

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے حلقے میں سیکڑوں کی تعداد میں بینرز لگوائے ہیں۔ ان بینرز پر وزیراعظم کے ساتھ خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے یاسین سوہل اور ایم پی اے میاں نصیرکی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ بینرز پر 'قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا' کا نعرہ درج ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنایا جائے گا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں کسی بھی قسم کا فیصلہ آنے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں