پاناما کیس کے فیصلے سے قبل اسٹاک ایکس چینج میں بھی شدید مندی

پاناما کیس کے فیصلے سے قبل سرمایہ کار بھی شش و پنج کی صورت حال میں ہیں


ویب ڈیسک April 19, 2017
پاناما کیس کے فیصلے سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

پاناما کیس کے فیصلے سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسیچنج بھی آج سے ہی شدید دباؤ میں ہے اور کاروبار کے آغاز میں شدید مندی کا رجحان ہے۔

پاناما کیس کے فیصلے سے قبل سرمایہ کار بھی انتہائی محتاط ہو گئے ہیں اور اسی کشمکش میں آج کاروبار کے آغاز میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 800 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا جس نے سب کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا تاہم سرمایہ کاروں کی مداخلت کے بعد یہ صورتحال بتدریج بہتر ہوتی گئی اور اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس 200 سے 250 پوائنٹس کمی کے ساتھ ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 12 کروڑ سے زائد شیئرز کا کام ہو چکا ہے جب کہ سیمنٹ، کیمیکل، بینکس، انرجی سمیت تمام سیکٹرز کے شیئرز کی قیمتیں کمی کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں